بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے ٹھوس کام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ژانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے متعلق امدادی کاموں سے متعلق بیجنگ میں منعقدہ قومی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ژانگ نے کانفرنس کو بتایا کہ اس سال سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے متعلق امدادی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے اور آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آفات سے بچاؤ کے کام کو مستحکم کرنے، آفات سے ہونے والے نقصان کو مزید کم کرنے اور آفات سے نمٹنے کی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور خشک سالی سے بچاؤ کے لیے سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے متعلق ریلیف کمانڈ کے نظام کو بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔