بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے ملک بھر سیلاب کی روک تھام کے لئے پشتے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی ریلیف ہیڈکواٹررز میں سیلاب پر قابو پانے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔
ژانگ نے صدردفتر پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امدادی عملہ اور سامان وسطی صوبے ہونان کے لئے بھیجیں جہاں پشتے میں شگاف پڑا تھا۔
سیلاب کا موسم شروع ہونے کے بعد سے ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ خاص کر ہونان میں سال کی سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور کچھ علاقوں میں تاریخی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
شگاف دونگ تنگ جھیل میں پڑا جو چین میں میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے اور دریائے یانگسی کی طرح قدرتی ذخیرہ ہے۔
ژانگ نے کہا کہ ہیڈکواٹررز شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے بروقت مرمت کو یقینی بنائے اور مقامی امدادی کوششوں میں مکمل معاونت کرے۔
انہوں نے سیلاب زدہ دیگرعلاقوں کی مقامی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ متاثرہ رہائشیوں کو فوری طور پر منتقل کریں تاکہ اموات کو روکا جاسکے۔