ہیفے (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے کہا ہے کہ ملک کی صنعتی اور ترسیلی چینز کی پائیداری اور تحفظ کو یقینی بنانے سمیت پیداواری کی صنعت میں مسابقت بڑھانے کے لیے اہم صنعتی چینز کی اعلیٰ معیار کی ترقی ناگزیرہے۔
چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں مقامی صنعتی چینز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے اپنے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کلیدی صنعتی چینز کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کاوشیں بروئے کارلائی جانی چاہئیں تاکہ نئی صنعت کاری کو بہتر طریقے سے معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک جدید صنعتی نظام قائم کیا جا سکے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کو ترقی دی جاسکے۔
انہوں نے صنعتی چینز کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی بنیاد کی مضبوطی، ذہین مصنوعات اور آلات کی ترقی، مینوفیکچرنگ شعبہ کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے انضمام اور اہم صنعتی چینز کے لیے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معیارات میں بہتری لانے کی غرض سے جدت پرمبنی ترقی پر زور دیا۔