ہیفے (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے زرعی پیداوار میں اچھا کام جاری رکھنے اور دیہی علاقوں کی بحالی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
انہوں نے چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 2023 کے چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران کسانوں اور زراعت کے شعبے میں کام کرنے والوں کی محنت سے حاصل کردہ فصل کو یقینی بنانے کے لئے کام کو سراہا۔
لیو نے کہا کہ تمام محاذوں پر غذائی تحفظ کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لئے زرعی پیداوار میں مسلسل اچھا کام کرنے کی خاطرمزید کام کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے دیہی احیاکو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کرنے اور دیہی ترقی میں گہرائی سے کام کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔