• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کی سوئٹزر لینڈ اور جاپان کے مہمانوں سے ملاقاتیں،باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

July 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب ویزاعظم ہی لی فینگ نے سوئٹزرلینڈ کے وفاقی کونسلر اور وفاقی محکمہ اقتصادی امور، تعلیم اور تحقیق کے سربراہ گائے پارمیلن اور جاپان ایسوسی ایشن فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (جے اے پی آئی ٹی) کے صدر یوہی کونو اورانکی قیادت میں بیجنگ میں جاپانی کاروباری برادری کے ایک وفد سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پارمیلن کیساتھ ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے نفاذ ،تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا اور توسیع دینے،تجارت کی سطح کو ترقی دینے، سرمایہ کاری آزادی اور سہولت فراہم کرنےاور چین سوئٹزرلینڈ اختراعی تزویراتی شراکت داری کوآگے بڑھانے کیلئےسوئٹزر لینڈ کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیا رہے۔

پارمیلن نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ چین کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

چین کے دورے پر آئے ہوئے جاپانی کاروباری برادری کے وفد اورجے اے پی آئی ٹی کے صدر کونو سے ملاقات کے دوران انہوں نے جے اے پی آئی ٹی کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ 

نہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جے اے پی آئی ٹی بہتر طور پر ایک پل کا کردار ادا کرے گا اور چین جاپان دوستی کا پیروکار، باہمی فائدہ مند تعاون کا فروغ اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کا محافظ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطحی مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے  اوروہ سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے جاپانی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس موقع پر کونو نے کہا کہ جے اے پی آئی ٹی جاپان چین اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینا جاری رکھے گااور جاپان چین دوستی میں نیا کردار ادا کرے گا۔