گوانگژو(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم اورچین-امریکہ اقتصادی وتجارتی امورکے چینی رہنما ہی لی فینگ نے جمعہ اور ہفتہ کو امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے ساتھ مذاکرات کے کئی ادوار میں شرکت کی۔ جنوبی شہر گوانگژو میں مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک اور عالمی میکرو اکنامک صورتحال،دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور اس حوالے سے عالمی چیلنجز پر واضح، عملی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔ بات چیت میں امریکہ، چین اور عالمی معیشت کی متوازن ترقی، مالیاتی استحکام، پائیدارمالیات اور چین امریکہ اقتصادی ومالیاتی ورکنگ گروپ کے تحت منی لانڈرنگ کے انسداد میں دوطرفہ تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی جانب سے اسے محدود کرنے کے امریکی اقتصادی وتجارتی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار اور پیداواری صلاحیت کے معاملے پر بھرپورموقف پیش کیا گیا۔ دونوں فریقین نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔