بیجنگ(شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے عوامی تحفظ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور کام کی جگہوں پر سیفٹی خطرات کے خلاف عوام کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیاہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے ان خیالات کا اظہار کام کی جگہوں پر تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماہ طویل مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ژانگ نے تمام علاقوں، سرکاری محکموں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہ ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور مہارت کو فروغ دیں،کام کی محفوظ جگہوں کے لیے ٹھوس بنیاد رکھیں، اور عوام کی سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی، سمجھ اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔
ژانگ نے کہا آگ لگنے کی صورت میں بچ نکلنے کے مشکل راستوں اور ہنگامی راستوں کی بندش،گیس اور ای بائکس سے وابستہ ممکنہ حفاظتی خطرات سے نمٹنا اوردیگر پوشیدہ خطرات کے علاوہ پہاڑی طوفانوں، ارضیاتی آفات اور دلدلی صورتحال میں حفاظتی خطرات کی نشاندہی کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔