• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کا چین میں عوامی جمہوری کوریا کی سرمایہ کاری بڑھانےکا خیرمقدمتازترین

April 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے  نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے جنوبی کوریا  کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور ایس کے گروپ کے چیئرمین چھی تائی وون سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ہی لی فینگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نےکہا کہ چین ترقی کے اپنے نظریے پر پوری طرح عملدرآمد  اور  ترقیاتی عمل کو تیزکرنے کے ساتھ ساتھ نئی معیاری پیداوارقوتوں اور اعلیٰ معیار کی ترقی  کو فروغ دے رہا ہے اور مربوط قوانین  کے تحت اور مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق  بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کررہا ہےاور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہم جنوبی کوریا  کی طرف سے چین میں  سرمایہ کاری کا دائرہ کار وسیع کرنے کا خیر مقدم  کرتے ہیں ۔

اس موقع پر چھی تائی وون کا کہنا تھا  کہ ایس کے گروپ کو چینی معیشت پر مکمل بھروسہ ہےاور وہ چین میں سرمایہ کاری  اور باہمی تعاون کے فروغ کا عمل برقرار رکھے گا۔