بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ کالج سے گریجویٹ کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہونیوالےافراد کے لئے روزگار کے مواقے بڑھائے جائیں اور نوجوانوں کو مستحکم روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے یہ بات نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبوں اور کلیدی پروگراموں کو فروغ دے کرمزید ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب کے مطابق اقدامات شروع کئے جائیں۔
ڈینگ شوئے شیانگ نے کہا کہ حکومت کو بھی براہ راست زیادہ سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرنی چاہئیں۔ایسی نوکریاں عام طور پر پارٹی اور حکومتی اداروں، عوامی اداروں، سرکاری اداروں، تحقیقی اداروں اور دیگر عوامی خدمت کے اداروں میں موجود ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ دیہی ترقی، سماجی کام، بزرگوں کی خدمات اور کمیونٹی کی سطح پر ہنگامی ردعمل جیسے شعبوں میں مزید ملازمتیں پیدا کی جانی چاہئیں، ڈینگ نے گریجویٹس کو نچلی سطح کی تنظیموں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کالج کے فارغ التحصیل گریجویٹ افراد کے لیے اپنے کیریئر اور ملازمت کے انتخاب کے حوالے سے مناسب رہنمائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نےکاروبار کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے گریجویٹس کو مالی، مواقعوں اور تجربے کی کمی سے نمٹنے میں مدد دینےکے اقدامات پر بھی زور دیا۔
حکومتی امور کی رپورٹ کے مطابق، چین نے اس سال شہروں میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ملازمتوں کا اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔