بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے قدرتی آفات کے بعد تعمیرنو کے ان کی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد اور فنڈز کے استعمال میں کڑی نگرانی پر زور دیا ہے جن کے اخراجات حکومتی اضافی بانڈز سے حاصل شدہ رقم سے ادا کئے جا رہےہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے یہ بات بیجنگ کے ضلع فنگ شان اور چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژوژو میں اپنے معائنہ دورے میں کہی۔ انہوں نے ژوژو میں ایک سمپوزیم کی صدارت بھی کی۔
انہوں نے عوام کی تائید حاصل کرنے کے لئے منصوبوں میں عمدگی اور دیانت داری پر زور دیا۔
چین نے 2023 میں تعمیر نو منصوبوں اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کے لئے 10 کھرب یوآن (تقریبا 140.9 ارب ڈالر) کے اضافی بانڈز جاری کئے تھے۔
نائب وزیراعظم ڈینگ نے اپنے دورے میں کہا کہ معیار کو اولیت دینی چاہیئے اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی ترقی میں تعمیر نو کے ساتھ عملی بہتری کو یکساں طریقے سے ترجیح دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے دارالحکومت کو سیلاب کے خطرات سے بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے تعمیرنو کے اہم منصوبوں میں مناسب تعمیراتی پیشرفت پربھی زور دیا تاکہ انہیں رواں سال سیلابی موسم سے قبل استعمال میں لانا یقینی بنایا جاسکے۔