• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کا خشک سالی سے بچاؤ اورموسم گرما کی بوائی کےلئے کوششوں پر زورتازترین

June 16, 2024

شی جیا ژاونگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے خشک سالی  سے بچاؤ اور موسم گرما کی بوائی کی کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ خزاں کے اناج کی بھرپور فصل کی بنیاد مضبوط کی جا سکے۔

لیو جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن بھی ہیں نے یہ بات صوبہ ہیبے کے معائنہ دورے کے موقع پر کہے۔

انہوں آبی ذرائع  سائنسی بنیادوں پرمختص کرنے،زرعی پانی کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور موسم گرم  کی ضروریات اور موسمیاتی حالات کے مطابق بروقت بوائی  پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ قحط سالی سے بچاو کیلئے تیکنیکی رہنمائی اور خدمات کو مضبوط بنانے ،کسانوں کو متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کا مقابلہ کرنیوالی فصلوں کی کاشت کیلئے رہنمائی اور مدد فراہم کرنے اور خشک سالی کی صورتحال کی مزید مؤثر نگرانی اور مطالعہ کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ علاقوں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ زرعی مشینری کی ترسیل کے سلسلے میں ہم آہنگی کو مضبوط  اور موسم گرما کے اناج کی ہموار نقل و حمل، فصل کٹائی، خریداری اور ذخیرہ کو یقینی بنائیں۔