بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہو چھن ہوا نے آمدہ موسم سرما اور بہار میں تحفظ آب کی سہولیات کی تعمیر اور زرعی پیداوار میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
زرعی امور پرایک ٹیلی کانفرنس میں ہو نے کہا کہ موسم سر ما اور بہارسنہری مواقع ہے جس میں کھیتوں کے لئے پانی کے تحفظ کے منصوبے بنائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے زرعی پانی کے تحفظ بارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو مضبوط بنانے ، قومی آبی نیٹ ورک بارے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں تیزی لانے اور تمام مستقل بنیادی کھیتوں کو اعلی معیار کے کھیتوں میں تبدیل کرنے کا جامع منصوبہ تیار کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
ہو نے موسم سرما کی گندم کی بوائی کے علاقوں کے استحکام اور موسم سرما میں بوئے جانے والے بیج سے زیادہ پیداوار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ہو نے کہا کہ دیگر اہم زرعی مصنوعات کی مستحکم پیداوار اور فراہمی کو یقینی بنانے اور آفات کی روک تھام و تخفیف کے کام کو مضبوط کرنے کی کوششیں بھی ہونی چا ہیے۔