بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی سے منسلک کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سائنسی ترقی بارے آگاہی کو بڑھائیں اور اس کے اقتصادی و سماجی ترقی میں مربوط ہونے کو فعال طور پر فروغ دیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات بیجنگ میں بیجنگ سائنس و ٹیکنالوجی ویک اور چین کے قومی سائنس و ٹیکنالوجی ویک 2023 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد کہی۔
افتتاحی تقریب کے بعد ڈنگ نے نمائش میں مصنوعی ذہانت، مربوط سرکٹس، بائیو ادویات اور جوہری توانائی کے آلات کے شعبوں میں اختراعات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے بڑے پیمانے پر سائنسی سہولیات کے آپریشن اور خودمختار اختراعی کامیابیوں کے صنعتی اطلاق بارے معلومات حاصل کیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی سے منسلک کارکنوں سے بات چیت کی۔
ڈنگ نے عوامی سائنس کے جذبے اور جدت سازی کی لگن کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی سائنس کی مقبولیت کے ذریعے اعلی سطح کی سائنسی اور تکنیکی جدت سازی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ین لی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے بھی افتتاحی تقریب کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔
چین کے قومی سائنس و ٹیکنالوجی ویک 2023 کا مقصد سائنس کا فروغ ہے جو 20 مئی سے 31 مئی تک جا ری رہے گا۔
سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ کاربن کے خا تمے اور بے ضرر کرنے میں جدید ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔