بیجنگ(شِنہوا) چینی نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے چین کو سائنس ٹیک طاقت بنانے کیلئے سائنسدانوں کے جذبے کو فروغ دینے، حکمت اور طاقت جمع کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
ڈینگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں ، نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چین کے 2024 نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہفتہ اور بیجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہفتہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے سائنس کا احترام کرنےاور اختراح میں تعاون کرنے والے سماجی ماحول کی تخلیق کیلئے سائنسدانوں کے حب الوطنی، اختراعی، عملی، لگن، باہمی تعاون اور تعلیم کے جذبے کو بھرپور طریقے سے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈینگ نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسزکے انسٹی ٹیوٹ آف میکینکس میں ان دفاتر کا بھی دورہ کیا جہاں نامور سائنس دان چھیان شوئے سین اورگاویونگ ہوئی کام کرتے تھے، یہ نمائشی ہال سائنس دانوں کے لیے وقف ہے اور مواد کی مشینی خصوصیات کو جانچنے کے لیے یہاں لیبارٹری قائم ہے۔
ڈینگ نے کہا کہ بنیادی طور پر گہری حب الوطنی اور ملک کی خدمت کے عزم کی وجہ سے سائنسدانوں کی پرانی نسل نے انتہائی مشکل حالات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ۔
چینی قوم کی عظیم تجدید کو حاصل کرنے کے لیے مزید محققین کو اعلیٰ سطح کی سائنسی تکنیکی خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے مشن اور ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ایجادات کا مستقبل ہیں انہوں نے ابتدائی سکول کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ تحقیق میں اپنی دلچسپی برقرار رکھیں اور سائنس اور ٹیکنالوجی سے اپنے خوابوں کو مضبوط بنا کر پورا کریں۔
پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے سربراہ لی شولی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
چین کا 2024 قومی سائنس اور ٹیکنالوجی ہفتہ 25 مئی سے یکم جون تک جاری ہے۔