• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں حالات معمول پر لانے بارے زورتازترین

August 08, 2023

شی جیاژوآنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے معائنہ دورے میں سیلاب زدہ علاقوں کو جلد از جلد معمول پر لانے میں مدد کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے ژو ژو شہر میں عارضی پناہ گاہوں کا دورہ کرکے مقامی رہائشیوں کی آبادکاری اور سڑکوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ پانی، بجلی اور روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی کے کام کا معائنہ کیا۔ ژو ژو شہر ہیبے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اگرچہ سیلاب کا پانی کم ہو رہا ہے تاہم مقامی حکام کو چوکس رہتے ہوئے حفاظتی پشتوں پر گشت جاری ر کھنا چا ہئے۔اس کے ساتھ  ہنگامی ردعمل کو بہتر بنانا جاری رکھتے ہو ئے لینڈ سلائیڈنگ سمیت ثانوی آفات کو روکنا چاہئے۔

ژانگ نے  لوگوں کی محفوظ طریقے سے گھروں کو واپسی میں مدد دینے، شہری علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس، ماحولیاتی جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ ، عمارتوں میں حفاظتی خطرات دور کرنے، لوگوں کی بنیادی ضروریات پورا کرنے اور مستحکم مارکیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ۔