ہاربن (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے زرعی آفات سے بچاؤ اور اس میں کمی کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے یہ بات صوبہ حئی لونگ جیانگ کے معائنہ جاتی دورے کے دوران کہی جو اتوار سے پیر تک جاری رہا۔
لیو نے اناج کی پیداوار مستحکم کرنے اور اسے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیتے کہا کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ آفات کے بعد نہ تو وہائی مرض آئے اورنہ ہی غربت کی واپسی ہو۔
لیو اس دورے میں سیلاب سے شدید متاثرہ شہر ووچھانگ اور شانگ ژی گئے تا کہ زرعی آفات سے نمٹنے اور پانی کو ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔
لیو نے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہو ئے سوئی ہوا شہر کے ایک سائنس پارک کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثر ہو نے والے کسانوں سے بھی ملاقات کی۔