بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اورچائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تعاون برائے ماحولیات وترقی (سی سی آئی سی ای ڈی)کے سربراہ ڈنگ شیوشیانگ نے بدھ کو سی سی آئی سی ای ڈی کے سالانہ اجلاس2023سے خطاب کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن،نائب وزیر اعظم ڈنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی سی آئی سی ای ڈی کی ترقی میں معاونت اور ہمیشہ کی طرح ایک بڑا کردار ادا کرنے میں اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ شرکاء تحقیق اور تبادلوں کو مستحکم کریں گے، ملک میں ماحولیات اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز دیں گے اورایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں مزید حکمت اور طاقت فراہم کریں گے۔ "گرین ایمپاورمنٹ اور اعلیٰ معیار کی ترقی" کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 500 شرکاء شریک ہوئے جس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، گرین سلک روڈ کی تعمیراور گرین فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔