بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سوئٹزرلینڈ کے وفاقی کونسلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کیسیس سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر بات چیت ہوئی۔
چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین اور سوئٹزرلینڈ نے ایک جدید سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے جس سے مختلف ترقیاتی مراحل میں مختلف سماجی نظاموں اور مختلف رقبہ رکھنے والے ممالک میں دوستانہ تعاون کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔
ہان نے کہا کہ اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے جبکہ فریقین کو دوستی اور تعاون کی عمدہ روایت آگے بڑھانے سمیت باہمی احترام کی پاسداری کرنا ، باہمی فائدہ مند تعاون وسیع کرنا ، مشترکہ طور پر ثقافتی اور عوامی تبادلوں میں پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات میں مسلسل ترقی پر زور دینا چاہئے۔
نائب صدر ہان نے مزید کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ملکر انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برداری کے قیام اور عالمی حکمرانی کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور مساوی بنانے کو تیار ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسیس نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ چین کےساتھ تعلقات میں پیشرفت کو ہمیشہ سے بہت اہمیت دیتا ہےاور ہرسطح پرفعال طریقے سےتبادلے کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں وسعت اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔