بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سنگاپور کے نائب وزیراعظم اورمعاون وزیر برائے اقتصادی پالیسی ہینگ سوئی کیٹ سے ملاقات کی۔منگل کوبیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چین اور سنگاپورکے درمیان گزشتہ سال قائم ہونے والی ہمہ جہت اوراعلیٰ معیار کی مستقبل پر مبنی شراکت داری سے دو طرفہ تعلقات میں مستقبل کی پیش رفت کی سمت متعین کی گئی ہے۔
چین-سنگاپور تعاون کے وسیع امکانات کا ذکرکرتے ہوئے چینی نائب صدرنے کہا کہ ان کا ملک ہر سطح پر قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے،دوطرفہ تعاون کے طریقہ کارکا بھرپوراستعمال ، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، سائنس اورجدید ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط بنانے، اعلیٰ سطحی ثقافتی وعوامی تبادلوں اور علاقائی امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مزید تعاون کے لیےسنگاپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔