بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے چین اور امریکہ کے کاروباری حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں۔
عوامی جمہوریہ چین میں امریکی چیمبر آف کامرس کے بیجنگ میں منعقدہ سالانہ تعریفی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ہان ژینگ نے باورکرایا کہ یہ سال چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کی مناسبت سے منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقے دو طرفہ تعاون کے لیے شراکت دار،عینی شاہدین اور معاون ہیں اور مستقبل میں بھی اس کے علمبردار ہوں گے۔
ہان ژینگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی برداشت سمیت صلاحیت اوروسیع مقام کی حامل ہےاور نئے محرکات اور فوائد میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا چین اعلیٰ سطح پر اپنے کھلے پن کا دائرہ کار وسیع کرتےہوئے غیرمتزلزل انداز میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی دینے کے لیے منفی فہرست میں کمی لائے گا جبکہ غیر ملکی کاروباری اداروں کوچین میں ترقی کرنے کے لیے مزیر مواقع فراہم کرنے کی غرض سے انکے ساتھ قومی سلوک روارکھنے کی مؤثرضمانت دی جائے گی اوربین الاقوامی کاروباری کے لیے مارکیٹ و قانون پرمبنی سازگار ماحول کو فروغ دیاجائے گا۔
ہان ژینگ نے کہا کہ وہ چین میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے مزید امریکی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے چین میں امریکی چیمبر آف کامرس پر زور دیا کہ وہ اپنے اصل مقصد کو ذہن نشین رکھتے ہوئے آگے بڑھیں، چینی اداروں کے ساتھ رابطے کو مضبوط کریں اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مزید مثبت نتائج کے حصول کے لیے مشترکہ طور پرکوششیں کریں۔