• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی فورموسٹ گروپ کے چیئرمین سےملاقاتتازترین

June 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں فورموسٹ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر جیمز ایس .سی. چھاو سے ملاقات کی۔جس میں چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ایک ہیں،ہان ژینگ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے لیے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مشترکہ عملدرآمد،تبادلوں اور معاشی تعاون کو مضبوط بنانا، تجارت وثقافت اور دو طرفہ تعلقات میں مستحکم، مضبوط اور پائیدار پیش رفت کرنا سب سے اہم ہے۔

چینی نائب صدرنےاس امید کا اظہار کیا کہ فورموسٹ گروپ چین-امریکہ تعاون کے ایک شراکت دار اور مبصر کے طور پر دوطرفہ ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دینے  کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے، چھاو نے کہا کہ فورمسٹ گروپ چینی مارکیٹ میں مواقع کی تلاش جاری رکھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعاون اور عوام کے درمیان تبادلوں کو فعال طور پر فروغ دے گا۔