• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی جبوتی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات،سرمایہ کاری و بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جبوتی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر دلیطہ محمد دلیطہ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

چینی نائب صدرہان نے کہا کہ رواں سال چین ۔ جبوتی سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ ہے اور دونوں سربراہان مملکت دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پراہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین جبوتی کے ساتھ سٹریٹجک رابطے اور بین الاقوامی ہم آہنگی مضبوط ،عملی تعاون وسیع اور عوامی تبادلوں کے فروغ کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین جبوتی کے وژن جبوتی 2035 کے ترقیاتی منصوبے کی پیشرفت میں تعاون کررہا ہے ۔ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت میں 8 بڑے اقدامات کے تحت چین جبوتی کے ساتھ سرمایہ کاری، فنانسنگ اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے شعبوں میں تعاون میں پیشرفت کے لیے کام کرے گا تاکہ سٹریٹجک شراکت داری آگے بڑھ سکے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ سطح کی چین۔ افریقہ برادری قائم ہوسکے۔

اس موقع پر دلیطہ نے کہا کہ جبوتی چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا اور چینی اداروں کی سرمایہ کاری اور تعاون نے جبوتی کی اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبوتی ایک چین اصول پرسختی سے پاسداری جاری رکھےگا بی آر آئی میں فعال طریقے سے شرکت اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا۔