بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم سے ملاقات کی۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-امریکہ تعلقات آج دنیا میں سب سے زیادہ اہیمیت کے حامل ہیں، ہان نے کہا کہ تعلقات میں کچھ اتار چڑھاؤ کے باوجود تعاون ہمیشہ مرکزی دھارے میں شامل رہا ہے اور حال ہی میں تعلقات میں استحکام آنا شروع ہوا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور زندگی کے تمام شعبوں اور علاقوں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چین-امریکہ تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے رابطوں ، تبادلوں اور تعاون کو تیز کریں۔
انھوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزوم کا دورہ چین-امریکہ دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
ہان نے کہا کہ شنگھائی اور کیلیفورنیا کے درمیان تعاون چین امریکہ ذیلی قومی تبادلوں کی ایک اچھی مثال ہے اور مستقبل میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
اس موقع پر نیوزوم نے کہا کہ چین کی ترقی ، خاص طور پر نئی توانائی کے شعبے میں کامیابی متاثر کن ہے۔