بیجنگ(شِہنوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ارجناٹئن کی وزیر خارجہ وعالمی تجارت ڈیانا مونڈینونے بیجنگ میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر نائب صدر ہان ژینگ کا کہنا تھا کہ رواں برس دونوں ملکوں کی جامع شراکت داری اور باہمی تعلقات کی دسویں سالگرہ ہے اور دوطرفہ ترقی، باہمی مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے عوام کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ارجنٹائن کیساتھ اس تعلق کو جاری رکھنے ، ایک دوسرے کو سمجھنے ، باہمی تعاو ن کو بڑھانے، ترقی میں شراکت دار ی ، باہمی سیاسی اعتماد کے فروغ ، مستحکم اور طویل مدتی عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں طرف کے لوگوں کو ثمرات پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر ارجنٹائن کی وزیر خارجہ مونڈینو نے کہا کہ ارجنٹائن ،،ایک چین کی پالیسی کا واضح حامی ہے اور وہ چین کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مسلسل وسعت دینے کی خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم مزید چینی کاروباری اداروں کو ارجنٹائن میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔