بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل کی چیئر وومن نتالیہ کوچانووا سے ملاقات کی۔ بیجنگ میں بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران چینی نائب صدرنے کہا کہ ان کا ملک بیلاروس کے ساتھ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، باہمی سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی مفاد پرمبنی تعاون میں پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی ترقی اور چین-بیلاروس صنعتی پارک کی مشترکہ تعمیرکا خواہاں ہے۔
ہان ژینگ نے کہا کہ دونوں ممالک عوامی تبادلوں کو فروغ دیں گے، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط اور دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے کثیر الجہتی رابطوں کو تیز کریں گے۔ اس موقع پرنتالیہ کوچانووانے کہا کہ بیلاروس چین کے ساتھ ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بیلاروس ایک چین کے اصول کی پاسداری اور بنیادی مفادات اوراہم خدشات کے حوالے سے چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کی قومی اسمبلی دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔