بیجنگ (شِنہوا) غیر ملکی رہنماؤں اورعالمی تنظیموں کے سربراہان نے چین کے صدراور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو چینی عوام کے لئے نئے سال ڈریگن کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
لاؤ کے صدر اورلاؤ پیپلزریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تھونگلون سیسولیتھ نےکہاکہ لاؤس۔چین جامع سٹریٹجک شراکت داری کے ثمرات جاری ہیں اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیار اور سطح کی لاؤس۔ چین برادری دونوں ممالک کے عوام کے لیے زیادہ خوشحالی لارہی ہے۔
کیوبا کے صدر ،کیوبا میں سوشلسٹ انقلاب کے رہنما راؤل کاسترو اور کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری میگوئل ڈیاز کینیل نے کہا کہ کیوبا ۔ چین تعلقات متحرک ہیں اور سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی مثال کے طور پر کام کرتے ہیں۔
منگولیا کے صدر اوخنا خریلسکھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال منگولیا۔ چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ سمیت چین ۔ منگولیا دوستی اور تعاون نظرثانی معاہدے کی 30 ویں اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریق مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط اور دوستانہ تبادلے گہرے کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی میں پیشرفت کے لئے ملکر کام کریں گے۔
ادھر اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل ۔ چین کی دوستی کی جڑیں دو قدیم اور عظیم تہذیبوں پر استوار ہیں جن کی مشترکہ دانش مندی کی ایک طویل تاریخ ہے اوروہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مسلسل گہرا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں پیشرفت کے خواہشمند ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران اور چین کے درمیان باہمی، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون مزید گہرا ہوتا جائے گا۔