• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نمائندے کا امریکہ سے یوکرین مسئلے کے حل کے لیے حقیقی کوششوں کا مطالبہتازترین

September 01, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےامریکہ  سے  یوکرین مسئلے کے حل کے لیے امن مذاکرات میں پیش رفت  اور بحران کو کم کرنے کے لیے حقیقی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

 یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران  امریکی نمائندے کے بیان کے جواب میں چینی نمائندے نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر بیان بازی کی بجائے امریکہ کو امن مذاکرات کو فروغ دینے اور بحران کو کم کرنے کے لیے حقیقی کوششیں کرنی چاہئیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکی نمائندے کا بیان ہم پہلے بھی کئی بار سن چکے ہیں اور اس  میں کوئی نئی بات نہیں ہے چینی  سفیر نےامریکہ سے سلامتی کونسل میں دوسروں پر الزام تراشی کے بورنگ کھیل کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ گینگ نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے اس وقت سب سے اہم کام جنگ کو روکنا اورقیام امن کے لیے جنگ بندی کا حصول ہے  اور یہ کہ چین امن کی بات  کرتے ہوئے  اس کے لیے تمام کوششوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔