• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ونڈ ٹربائن سپلائرز سے متعلق یورپی یونین کی تحقیقات تحفظ پسندی کا اقدام ہے: وزارت تجارتتازترین

April 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین کی جانب سے چینی ونڈ ٹربائن سپلائرز کی سبسڈی تحقیقات کی سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو مخصوص تحفظ پسندی قرار دیا۔

وزارت تجارت (ایم او سی) کے ترجمان ہی یاڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے اس معاملے پر یورپی کمیشن کے ساتھ اپنے سخت موقف کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ونڈ پاورسیکٹرسمیت  نئی توانائی کی چینی  کمپنیوں نے سبسڈی کی بجائے مسابقتی فوائد حاصل کرنے کے لیے تیز رفتارترقی کی اورمسلسل تکنیکی جدت،مستحکم پیداوار اور سپلائی چین نظام اورمکمل مارکیٹ مسابقت کے ذریعے عالمی سطح پراہم مقام حاصل کیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکی عالمی کوششوں کے لیے اعلیٰ معیارکی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے پرعزم، نئی توانائی کے چینی شعبے نے یورپی یونین سمیت دنیا بھر کے ممالک کی ماحول دوست تبدیلی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یورپی یونین کا اقدام  آزاد تجارت کے اصولوں سے متصادم اور چین اور یورپی یونین کے درمیان معمول کے صنعتی تعاون میں سنگین مداخلت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحول دوست تبدیلی کے عمل میں عالمی کوششوں کو بری طرح سے متاثر کرے گا، یورپی یونین کی مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مجروح اور چین یورپی یونین باہمی اعتماد کوٹھیس پہنچائے گا۔