بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے زیر اہتمام بیجنگ میں بین الاقوامی سیکورٹی تعاون پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے گزشتہ روزباقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین میں غیر ملکی سفارت خانوں کے ملٹری اتاشیوں اور یورپی یونین (ای یو)کے فوجی نمائندوں نے یونیورسٹی آف نیشنل ڈیفنس کے انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں منعقدہ سیمینارمیں شرکت کی۔
ترجمان نے کہا کہ سیمینار میں متعلقہ عسکری اور سویلین محکموں کے سرکردہ حکام اور ماہرین نے انسانیت کے ہم نصیب مستقبل اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے ساتھ ایک کمیونٹی کے تصور کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
شرکا نے بین الاقوامی تزویراتی صورتحال، چین اور بیرونی ممالک کے درمیان فوجی تعلیم اور تربیتی تعاون کے علاوہ بین الاقوامی فوجی تعاون کو مضبوط بنا کر عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔