• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی امریکی سفیر کے الزام کی تردیدتازترین

June 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نےدو طرفہ تبادلوں کو روکنے کا الزام عائد کرنے پرامریکی سفیر نکولس برنزکی سخت ملامت کی ہے،وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکی سفیر سےتبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ماؤ نے ان خیالات کااظہار بدھ کوباقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی سفیر کی تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کے فروغ کو"ناممکن" بنا دیا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو امریکی سفارت خانے کی تقریبات میں شرکت سے روکتا ہے۔

چینی ترجمان  نے نکولس برنز کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقائق کے منافی اورسان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے انحراف ، دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت کے  صحیح راستے کے خلاف اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے سازگار نہیں ہے۔