بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے بیجنگ کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں چینی وزارت خارجہ کے نئے سال 2024 کے استقبالیہ کی میزبانی کی۔
تقریب میں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سفارت کار ، چین میں عالمی تنظیموں کے نمائندے اور چینی حکومت کے محکموں کے اہلکار شامل تھے۔
تقریب سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ چین کی سفارتکاری چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہیں اور گزشتہ ایک برس کے دوران ذمہ داری کے احساس کے ساتھ آگے بڑھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین بات چیت اور تعاون کےبارے میں پرعزم رہا ،بڑے ممالک کے درمیان صحت مند روابط میں ایک مضبوط ستون کے طور پر کام کیا اور ہم آہنگی ، خلوص ، باہمی فائدے اور جامع پن کے اصولوں کو اپنایا۔
وانگ نے کہا کہ چین ایشیائی برادری کی مشترکہ تعمیر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار اور عالمی بحالی کے فروغ میں ایک طاقتور محرک ثابت ہواہے اوریہ سب کے لئے ترقی کا خواہشمند ، عالمی جنوب کا ایک ثابت قدم رکن رہا ہے وہ امن مذاکرات میں پیشرفت ، عالمی امن اور مشترکہ ترقی میں نئے کردار سے متعلق پرعزم ہے۔
چین میں غیر ملکی سفارتی کور کے ڈین اور چین میں کیمرون کے سفیر مارٹن ایمپانا نے سفارتی کور کی طرف سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک چین کے تجویز کردہ تین عالمی اقدامات کی رہنمائی میں مشترکہ کوششوں کے منتظر ہیں تاکہ دنیا کو زیادہ محفوظ، پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔