بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے قومی تعلیمی ورک میٹنگ میں سال 2024 کے لیے کئی اہم امور کا خاکہ پیش کیا۔
ان امور میں تعلیم کے ذریعے نیکی کو فروغ دینے کے بنیادی کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک نئے ماحولیاتی نظام اور فریم ورک کی تعمیر، اعلیٰ تعلیم کے قائدانہ کردار کو تقویت دینا، ابتدائی تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور پیشہ ورانہ تعلیم کو عام لوگوں کے لیے مزید موافق اور پر کشش بنانا شامل ہے۔
نئے سال کے لیے، وزارت نے تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن میں نئی منازل طے کرنے ، تعلیمی شعبے کے اعلیٰ معیار کے آغاز کو فروغ دینے اور اچھی تعلیمی اقدار سے متاثر ہو کر اعلیٰ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔