• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزارت تجارت کو یورپی یونین کی رکاوٹ کی تحقیقات پرمقامی الیکٹرانک مصنوعات شعبے کا مواد موصولتازترین

June 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے  کہ اسے یورپی یونین  کی رکاوٹ کی تحقیقات سے متعلق مقامی مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات شعبے کی طرف سے  جمع کردہ مواد موصول ہو گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ  وزارت، چائنا چیمبر آف کامرس فا ر امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ مشینری اینڈ الیکٹرنک مصنوعات(سی سی سی ایم ای) کے بھیجے گئے مواد جا ئزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فروری میں  یو رپی یونین   کی طرف سے شروع کردہ  ای یو سبسڈیز ریگولیشن (ایف ایس آر) کے یو رپ میں چینی کاروباری ادراوں ،برآمدات اور سرمایہ کاری پر سنجیدہ منفی اثرات پڑے ہیں۔

سی سی سی ایم ای کے مطابق ایس ایس آر کے تحت چینی کا روباری اداروں کے خلاف تحقیقات میں مشینری اور الیٹرانک مصنوعات جسیے کہ ریلوے لوکو موٹیوز،فوٹو وولٹیک،ونڈ پاور اور سکیورٹی معائنہ کا سامان شامل ہے۔

سی سی سی ایم ای کے مطابق اس تحقیقات  نے  چینی مصنوعات اور خدمات ،چینی کاروباری اداروں ،سرمایہ کاری  کو نہ صرف یورپی منڈی اور یورپ  میں داخلے سے روکا ہے بلکہ یورپ میں چین کے کارو باری اداروں کی مسابقت کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور دونو ں اطراف کے مجموعی اقتصادی اور تجارتی تعاون پر بھی اثرات ڈالے ہیں۔

اس نے کہا ہے ک چیمبر قانونی ذرائع سے چینی صنعتوں اور کاروباری اداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔