• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم 20ویں چائنہ-آسیان ایکسپو سمیت چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت کریں گےتازترین

September 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ 17 ستمبر کو  چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 20ویں چائنہ-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ، لاؤٹیا کے وزیر اعظم سونیکسے سیفنڈون، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن، انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین، تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت پھمتم ویچایاچائی آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن سمیت غیر ملکی رہنما اور اعلیٰ حکام ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔