بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2024 میں شرکت سمیت سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ کے سرکاری دورے کرنے کے بعد جمعرات کو بیجنگ واپس پہنچ گئے۔
آئرلینڈ کے وزیر برائے زراعت، خوراک اور سمندری امور چارلی میک کونالوگ اور آئرلینڈ میں چینی سفیر ہی شیانگ ڈونگ نے ڈبلن کے ہوائی اڈے پر انہیں رخصت کیا۔