بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ دنیا کو عمومی طور پر مستحکم چین-امریکہ تعلقات کی ضرورت ہے ، اور دونوں ممالک ایک ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ انسانیت کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ لی نے کہا کہ گزشتہ سال، دونوں سربراہان مملکت نے بالی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کےتعلقات کے لیے ایک راستہ وضع کرتے ہوئے کئی ایک معاملات پر مفاہمت حاصل کی گئی۔ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون ممالک کے باہمی تعلقات کے بنیادی اصول اور ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ بھی ہے۔ لی نے کہا کہ چینی کلچر تسلط اور جبرکے مقابلے میں امن کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ امریکہ ایک عقلی اور عملی رویہ اپنائے گا، اور چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد صحیح راستے پر گامزن کیا جا سکے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، لی نے کہا کہ باہمی مفاد چین امریکہ اقتصادی تعلقات کی بنیاد ہیں، اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں کا حقیقت پسندانہ مطالبہ اور صحیح انتخاب ہے۔