بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں لی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر مکمل عملدرآمد اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئے ترقیاتی فلسفے کو تمام شعبوں پر پوری طرح اور دیانتداری سے لاگو کرنا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینا صدر شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ کا ایک اہم حصہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی چینی جدیدیت کی بنیادی ضرورت، بڑے اہداف کو عبور کرتے ہوئے ایک ناگزیر انتخاب اور اسٹریٹجک فوائد حاصل کرنے کی کلید ہے۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ ہمیں اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام مراحل میں نئے ترقیاتی فلسفے کو لاگو کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔