تیان جن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ایک قابل ذکر، منظم اور اعلیٰ معیار کی ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
لی نے یہ ہدایات چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں منعقد ہونے والے دوسرے ووکیشنل اسکلز مقابلے سے قبل دیں۔
لی نے کہا کہ ہنرمند صلا حیتیں انمول اثاثہ ہیں جبکہ ملک اپنی افرادی قوت کی ترقی کی حکمت عملی، روزگار سے پہلے حکمت عملی اور جدت سازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام خطوں اور حکومت کی سطح کو تکنیکی تعلیم کی ترقی کو تیز کرنا چاہئے، تاحیات پیشہ ورانہ تربیت کے نظام کو بہتر بنانا چاہئے اور ہنر مند ٹیلنٹ کی آمدنی کی سطح میں اضافہ کرنا چاہئے۔
چینی اسٹیٹ کونسلر شین یی چھن نے مقابلے کے افتتاح کا اعلان کیا اور ہنر مند ٹیلنٹ کے فروغ کے کام پر تحقیق کی۔
انہوں نے ہنر مند افراد کی نشوونما کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ ملک کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں مدد مل سکے۔