• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کا انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز کے بہتر استعمال پر زورتازترین

May 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اہم قومی حکمت عملی پر عمل درآمد اور اہم علاقوں میں حفاظتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ا نتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرنے اور ان کا بہتر استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

لی نے ایک ویڈیو کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز جاری کرنے کا مقصد چین کی جدیدیت میں پیش رفت کو سازگار بنانا، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا اور ترقی میں پہل کرنا ہے۔

 

انہوں نے منصوبوں کے انتظام کو مضبوط بنانے، تاریخی منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ اصلاحات اور اختراعی اقدامات کے ذریعے بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

 

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین کو روایتی اور غیر روایتی پالیسیوں کا بہتر استعمال کرنا چاہیے،مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں میں ہم آہنگی مضبوط بنا نا اور مزید مالیاتی وسائل کو حقیقی معیشت میں بروئے کار لانا چاہیے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کی غرض سے نجی سرمائے کی رہنمائی کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے جبکہ نجی سرمایہ کاری کی توانائی کو مکمل طور پر متحرک کرنا ہو گا۔

 

نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے اجلاس کی صدارت کی۔