بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے حقیقی معیشت کی خدمت کیلئے مالیاتی شعبہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شعبے کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوششوں پر زور دیا ہے۔
لی چھیانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی مالیاتی کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، نے یہ بات مقامی مالیاتی امور سے متعلق ہدایات میں کہی۔
انہوں نے مالیاتی امور کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی متحد قیادت کو برقرار رکھنے اور مالیاتی ترقی کے راستے پر قائم رہنے کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں کیلئے قرضوں سمیت جامعیت، پنشن اور ڈیجیٹل شعبوں میں قرضوں کی فراہمی کیلئے بہتر کام کرنے کی کوششیں کی جائیں، مالیاتی مواقعوں، سکیورٹی کو مربوط کیا جائے اور جدید مالیاتی نظام کی تعمیرتیز کی جائے۔
انہوں نے انتظامی میکانزم کی اصلاحات کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے، مقامی مالیاتی اداروں کی باقاعدہ نگرانی مضبوط بنانے اور کسی بھی منظم مالیاتی خطرے سے بچاؤ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔