• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کا سیلاب پر قابو پانے اور امدادی کاموں کیلئے غیر متزلز ل کوششوں پر زورتازترین

July 03, 2024

نان چھنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے، تیاریوں کو مضبوط کرنے، سیلاب پر قابو پانے ، آفات سے بچاو اور امدادی کام کیلئے غیر متزلزل کوششوں پر زور دیا ہے تا کہ لوگوں کی جانوں اور املاک  کیساتھ  ساتھ مجموعی سماجی تحفظ کو یقینی بنایا سکے۔

 لی جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے یہ بات  صوبہ جیانگ شی کے شہر جیوجیانگ میں سیلاب کی روک تھام اور کنٹرول کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل کے سنگم پر ایک ہائیڈرولوجیک  سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے  لی نے آفات کی روک تھام میں پیش گوئی اور قبل از وقت انتباہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور بین الصوبائی مشترکہ مشاورت کو مضبوط بنانے اور پیش گوئی کی درستگی کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

لی چھیانگ کو دریائے یانگسی لیوی کی کمک پر کام کے بارے میں  بریفنگ دی گئی  اور انہوں نے سیلاب پر قابو پانے والے مواد کے ذخیرے کا بھی معائنہ کیا۔ مقامی ہنگامی رد عمل کے عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سخت موسمی حالات کے دوران  پُشتوں کے معائنے، حفاظت کو بڑھانے اور مناسب مواد ذخیرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لوشان شہر کے بیلو ٹاؤن میں ایک ارضیاتی آفت کے مقام پر  لی نے کہا کہ جب لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کا بہاؤ کثرت سے ہوتا ہے تو  ایسے وقت میں قدرتی آفات کی روک تھام کو ترجیح دیی جانی چاہیے،  خطرات کا پتہ چلنے کے بعد قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر نکالا جائے۔

لی نے بیلو قصبے میں سیلاب کنٹرول سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اس سال شدید موسمی حالات کے بار بار رونما ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں  نے شدید بارشوں کی وجہ سے آفات کو سختی سے روکنے، شہروں میں سیلاب پر قابو پانے اور نکاسی آب کے نظام میں کمزور روابط کی تحقیقات کرنے اور کھیتوں پر سیلاب کی روک تھام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔