• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کا ذہین نئی توانائی گاڑیاں تیار کرنے پر زورتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ذہین نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) تیار کرنے اور گاڑیوں کی صنعت کو اعلیٰ درجے ، اسمارٹ اور ماحول دوست بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات  بیجنگ بین الاقوای آٹوموٹو نمائش 2024 کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے صنعتی اختراع میں پیشرفت ، کھلے پن ، تعاون آگے بڑھانے اور مارکیٹ طلب کو بہتر انداز میں پورا کرنے پر زور دیا۔

چین میں بیجنگ کے چائنہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں  بیجنگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ایگزیبیشن 2024 (آٹو چائنہ 2024) کا انعقاد ہوا ہے جس کا موضوع ہے"ڈرائیونگ ٹو اسمارٹ موبلٹی"۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے آٹو چائنہ 2024 کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ نمائش سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ دیکھ رہے ہیں کہ چین کی ذہین نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی کی رفتار مستحکم ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے کار ساز اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز سے مطابقت ، صنعتی چینز میں رابطے مضبوط بنانے اور ذہین پیداواری سطح میں پیشرفت کی کوششیں تیز کرتے ہوئے ٹیکنالوجیز اور ان کی ترتیب کو فروغ دیں گے اورمعیار بہتر بنانے سمیت مسلسل اپ گریڈیشن سے آٹو انڈسٹری کو ترقی دیں گے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور عالمی نئی توانائی مارکیٹیں مسلسل ترقی کررہی ہیں اور مارکیٹ طلب میں کافی گنجائش موجود ہے۔ چین سرمایہ، ٹیکنالوجی، انتظام اور صلاحیت کے اعتبار سے اندرون و بیرون ملک کار سازوں کے درمیان مزید وسیع تبادلے اور تعاون کو فروغ دے گا جس سے انہیں چین کی مارکیٹ کے مواقع میں حصہ لینے میں مدد ملے گی۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافے کے لئے گاڑیوں کی صنعت کے قائدانہ کردار پر بھی زور دیا۔