بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے خصوصی اور جدید ترین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) پر زور دیا ہے کہ وہ تکنیکی جدت سازی کو فروغ دیں اور مخصوص شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ ملک کی سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور طاقت اور انڈسٹریل اینڈ سپلائی چینز کو مستحکم کرنے میں بڑا کردار ادا کرسکیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے یہ بات بیجنگ میں ایک معائنے کے دورے کے دوران کہی۔
ایک میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے لی نے جدت سازی میں کمپنی کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تشخیص اور علاج کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اضافہ کرے تاکہ لوگ سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے فائدہ اٹھایا سکیں۔
ایک ہائی ٹیک کمپنی میں کمپنی کی تحقیق، ترقی اور مصنوعات کی ایپلی کیشنز کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے بعدوزیر اعظم نے نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیزکے فروغ اور اطلاق کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔
لی نے ایک مزید کمپنی کے دورے کے دوران اہم ٹیکنالوجیزاور روابط میں خود انحصاری کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ترقی کے اقدام کو سمجھنے کی کوشش کی۔
لی نے معائنے کے دوران کہا کہ چونکہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک اہم جنکشن میں ہے لہذا ہمیں ترقی میں اعتماد کو مزید بڑھانا چاہئے اور صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے عزم کو برقرار رکھنا چاہئے۔