بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے میکرو پالیسی ریگولیشن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئے محرکات اور سازگار حالات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے ان خیالات کا اظہار اقتصادی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ماہرین اقتصادیات اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
وزیر اعظم لی نے کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی سے چینی معیشت نے اپنی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا اور مثبت عوامل حاصل کئے ہیں جس سے سالانہ اقتصادی ترقی کے ہدف کے حصول کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔
لی نے کہا کہ چین کی ترقی کے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترقی کے بنیاد بدستور برقرار اور وسعت اختیارکررہی ہے جبکہ ترقی کے نئے محرکات فروغ پارہے ہیں۔