• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کی آئس لینڈ کے نو منتخب وزیر اعظم کوعہدہ سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

April 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بجرنی بینیڈکٹسن کو آئس لینڈ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ  چین اور آئس لینڈ کے تعلقات ٹھوس ترقی  کی راہ پر گامزن ہیں جبکہ چین-آئس لینڈ آزاد تجارتی معاہدے کے مثبت اثرات جاری ہیں اور ماحول دوست، جیوتھرمل، سیاحت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ عملی تعاون میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔

 لی نے کہا کہ وہ بجرنی بینیڈکٹسن کے ساتھ باہمی احترام و اعتماد، باہمی مفاد اور دوطرفہ فائدہ مند نتائج کے اصول کو برقرار رکھنے اور معیشت اور تجارت، سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کو تیار ہیں  تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔