بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین، امریکہ کے ساتھ مل کر بڑے ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے، بین الاقوامی تجارتی قوانین کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لی نے یہ بات یو ایس سی بی سی کے چیئرمین مارک این کیسپر کی سربراہی میں امریکہ۔چائنہ بزنس کونسل (یو ایس سی بی سی) کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
لی نے کہا کہ چین اور امریکہ بالترتیب دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک اور سب سے بڑے ترقی یافتہ ملک ہونے کی حیثیت سے مسابقت سے کہیں زیادہ معاشی تکمیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کا جوہر ہمہ جہت تعاون ہے اور اقتصادی و تجارتی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں فریقین کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو اس وقت کچھ مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے دونوں فریقین کو خلوص کا مظاہرہ کرنے، مفاہمت اختیار کرنے اور مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
لی نے کہا کہ چین اور امریکہ یقینی طور پر مشترکہ ترقی حاصل کرسکتے ہیں اور انسانیت کے بہتر مستقبل میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔
کیسپر اور وفد کے دیگر اراکین نے کہا کہ یو ایس سی بی سی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے شاندار محرک مہیا کرتا ہے۔