بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے لوئس مونٹی نیگرو کو پرتگال کے وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہینتی پیغام میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور پرتگال دوطرفہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی جڑیں دونوں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں اور دو طرفہ تعاون دونوں ملکوں کےعوام کےلیے فائدہ مندرہا ہے۔
رواں سال چین اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،چینی وزیر اعظم نےیہ بات پر زور دیتے ہوئے کہی کہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے نئے مواقع دستیاب ہیں۔
لی چھیانگ نے کہا کہ وہ سٹریٹجک باہمی اعتماد کی مضبوطی،دوستانہ تبادلوں کوبڑھانے،اعلیٰ معیار کے حامل بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مونٹی نیگرو کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔اس کےعلاوہ چین-پرتگال جامع سٹریٹجک شراکت داری کے مضمرات اوردونوں ممالک کے مشترکہ موقف کے فروغ سمیت چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی مسلسل ترقی کے لیے بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔