بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیر کو بیجنگ میں ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور ہنگری کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون سے حالیہ سالوں میں مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اس سے نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو ہنگری کی "مشرق کی طرف کھلنے " کی پالیسی کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، مالیات اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ لی نے کہا کہ چین بوڈاپیسٹ-بلغراد ریلوے منصوبے پر کام کو تیز کرے گا اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں جدید تعاون کو فروغ دے گا۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ مل کر عالمی گورننس کو مزید منصفانہ اور شفاف بنانے کا خواہاں ہے اور یہ کہ چین کی ترقی چیلنج کے بجائے ایک موقع اور یورپ کے لیے خطرے کی بجائے ایک محرک قوت ہے۔