• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کومبارکبادتازترین

November 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کرسٹوفر لکسن کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

وزیر اعظم لی چھیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  چین اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں، 50 سال سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد ے نیوزی لینڈ کے ساتھ  تعلقات طویل عرصے سے مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سب سے آگے رہے ہیں۔ لی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر سب سے پہلے عملی تعاون کے اقدامات اٹھائے جن سے بہت سے شعبوں میں نتیجہ خیز نتائج حاصل اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد  پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت چین نیوزی لینڈ کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور یہ کہ وہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوستانہ رابطوں کو بڑھانے کے لیے لکسن کی قیادت میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت  کرتے  ہوئے ان کے عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔