بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے معاشی صورتحال پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کے دوران انہوں ملک کی معیشت اور متعلقہ کام پر ماہرین اور کاروباری افراد کی آراء اور تجاویز سنیں۔
لی نے ماہرین اور کاروبار افراد کی تقاریر سننے کے بعد کہا کہ اس سال کے شروع سے چین اعلی معیار کی ترقی کیلئے کوششیں کر رہا ہے،مائیکرو کنٹرول کو ششوں کو مضبوط بنا رہا ہے ، نئی معیاری پیداواری قوتوں کو آگے بڑھا رہا ہے اور چینی معیشت مستحکم پوزیشن میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی تعاون میں درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے تما م تر کوششیں کرتے ہوئے معاشی صورتحال کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا جائے اور سائنسی فیصلے کئے جائیں۔
انہوں نے مائیکرو پالیسیوں کے ٹھوس نفاذ اور معیشت کی صحتمندانہ ترقی کے فروغ کیلئے پالیسیوں کی موثریت کو بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے اقتصادی بحالی کی رفتار کو مستحکم کرنے کیلئے اختراح پر مبنی ترقی آگے بڑھانے پر زور دیا جس میں کاروباری اداروں کو مکمل کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے اور کلیدی شعبوں اہم ٹیکنالوجی کی مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے کاروباری اداروں کے اہداف پر مبنی پالیسی حمایت کو مضبوط کیا جائے۔
انہوں نے غیر معقول نظام اور طریقہ کار میں اصلاحات، تمام فریقین کے جوش و خروش،تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور چین کے جدیدیت کے وسیع وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔